عمران یوسفزئی،سپرلیڈ،پشاور۔ دلیپ کمارپاکستان آنےکوبےتاب ۔ یہی وجہ ہے کہ لیجنڈ اداکار نے اپنے پشاور کے آبائی گھر کی تصاویر ٹویٹر پر شیئر کی ہیں اور پشاور کے شہریوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق دلیپ کمار نے تصاویر شیئر کر کےلکھا کہ پشاور کے شہری میرے آبائی گھر کی تصاویر بنائیں اور انہیں ٹیگ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ گھر کی یاد ستاتی ہے ۔ آبائی گھر دیکھنا چاہتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیئے:بالی وڈکے80فیصدفنکاروں پرمنشیات استعمال کرنےکاالزام
لیجنڈری اداکاردلیپ کمار پشاور میں پیدا ہوئے تھے ۔ ان کا آبائی گھر محکمہ آثار قدیمہ نے محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں ابتدائی کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ حکام کےمطابق دلیپ کمار کا گھر موجودہ مالکان سے خرید کر اصلی حالت میں بحال کیا جائے گا۔ اس کے بعد یہاں ایک لائبریری بنائی جائے گی ۔
سپر لیڈ نیوز سے گفتگومیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل و ثقافت امجد آفریدی نے بتایا کہ مالکان سے بات چیت کر لی گئی ہے ۔ جلد حکومت ادائیگی کے بعد تاریخی گھر کو اپنی تحویل میں لے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی فیصلے کا کریڈٹ بھی وزیراعلیٰ محمود خان کو دینا چاہیے جنہوں نے لیجنڈ فنکار کے گھر کو محفوظ بنانے کے لئے خصوصی دلچسپی لی ۔ امجد آفریدی نےکہا کہ راج کپور کے گھر کو بھی سرکاری طور پر لائبریری میں تبدیل کیا جائےگا۔ حکومت تاریخی مقامات کی ہر صورت حفاظت کرے گی۔ منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں دونوں عمارتوں کی تزئین و آرائش کی جائے گی جس کے بعد ثقافتی لائبریری بنائی جائے گی جس میں شہریوں کا داخلہ مفت ہوگا۔
One Comment