ENTERTAINMENT

کابل میں افغان گلوکارہ آریانہ سعید نے فیشن شو رکھ کر خوف کو شکست دے دی

وقت اشاعت :16جولائی2021

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، کابل ۔ کابل میں افغان گلوکارہ آریانہ سعید نے فیشن شو رکھ کر خوف کو شکست دے دی ۔   آریانا سعید نے  کپڑوں کا برانڈ متعارف کرا دیا۔

افغان گلوکارہ نے اپنے فیشن برانڈ کے افتتاح پر شوہر اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کیٹ بھی کاٹا۔ فوٹو کریڈٹ:تولو نیوز پشتو

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق طالبان کی جارحیت کےد وران فیشن کی بھی تیزی سے  پیش قدمی  نے سب کو حیران کر دیا۔ کابل کے مصروف بازار میں افغانی گلوکارہ آریانا سعید نے کپڑوں کی اپنی برانڈ لانچ کر دی ۔  پہلے سٹور کے افتتاح پر  ماڈلز کی کیٹ واک ہوئی ۔ اس موقع پر  خوبصورت ملبوسات کی نمائش کی گئی۔شہریوں کی بھی  بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ کوئی سیلفی لیتا رہا کوئی ماڈلز کی ویڈیو بناتا رہا۔

اس ایونٹ  کو افغان میڈیا  میں خاصی کوریج دی گئی ۔ دوسری جانب سوشل حلقوں نے اس مثبت رجحان قرار دیا۔ ایسے میں یہ بھی تبصرے ہوئے کہ طالبان اگر آگئے تو فیشن پرستی کا کیا بنے گا ؟دوسری جانب  امریکی میڈیا میں بھی افغان فیشن شو کو خصوصی پذیرائی ملی ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گلوکارہ نے کہا کہ نئی برینڈ افغان خواتین کےلئے سود مند ثابت ہوگی ۔ پہلی مرتبہ جدید ملبوسات کی بڑی رینج متعارف کرائی گئی ہے جو افغان عوام کو پسند آئے گی ۔

واضح رہے کہ آریانا یورپ میں بھی وقت گزار چکی ہیں جبکہ ان کے گیت افغانستان میں بے حد مقبول ہیں۔ کابل میں افغان گلوکارہ آریانہ سعید نے فیشن شو رکھ کر خوف کو شکست دے دی مگر وہ طالبان کی بھی ہٹ لسٹ پر ہیں ۔ اس کا اظہار افغان طالبان کچھ عرصہ قبل اپنے ایک بیان میں کر چکے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button