شہروزنےدوسری شادی کرلی

شہروزنےدوسری شادی کرلی ۔ ماڈل صدف کنول سے شادی کے بعد شہروز سبزواری نے بھی تنقید کا جواب دیتے ہوئے لب کشائی کر دی۔

شہروز سبزواری نے اس حوالے سے ایک انسٹاگرام ویڈیو پر اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔ صدف کنول ان کی اور سائرہ یوسف کے درمیان ہونے والی علیحدگی کی وجہ نہیں تھیں۔

انہوں نے کہا ۔۔میں اور سائرہ اگست 2019 میں الگ ہوگئے تھے اور اس کی وجہ کوئی خاتون یا صدف نہیں تھی۔۔

سوشل میڈیا پر ایسی افواہیں گردش کررہی تھیں کہ ۔۔شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کے درمیان بڑھتی قربتوں کی وجہ سے۔۔ اداکار سے اہلیہ نے علیحدگی اختیار کی تھی۔جس کے بعد دونوں کے درمیان اختلاف مزید شدید ہوئے تو دونوں میں طلاق ہوگئی۔

شہروز سبزواری نے کہا کہ اس ویڈیو کا مقصد اپنا اور اپنے خاندان کا دفاع ہے ۔
یہ بھی پڑھیئے :متیرا کی عرنانیت موضوع بحث

اداکار نے کہا کہ صدف کنول سے ان کی ملاقات سائرہ سے علیحدگی کے 3 یا 4 مہینوں کے بعد ہوئی تھی ۔۔اور اس وقت بھی وہ بس ایک کولیگ تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سائرہ اور ان کے درمیان طلاق کی وجہ بہت ذاتی معاملہ ہے ۔۔میں اس کو طلاق نہیں دینا چاہتا تھا مگر اس معاملے پر ہمارے اختلافات ختم نہیں ہوسکے۔ شہروزنےدوسری شادی کرلی ۔ حسین جوڑی ٹوٹنے پر مداح بھی افسردہ ہیں۔