PAKISTANSUPER LEADS

تین سال جیل میں رکھنے کے بعد چیک ری پبلک کی ماڈل کو منشیات کیس میں بری کر دیا گیا

وقت اشاعت :2نومبر2021

دی سپر  لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ تین سال جیل میں رکھنے کے بعد چیک ری پبلک کی ماڈل کو منشیات کیس میں  بری کر دیا گیا ، ماڈل کو آٹھ برس  قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے منشیات رکھنے کے الزام میں چیک ری پبلک کی  ماڈل ٹریزا کی سزا کو کالعدم قرار دے کر بری کر دیا۔  دو رکنی بنچ نے ٹریزا کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت کی تو ان کے وکیل نے دلائل دیئے کہ یہ مقدمہ بدنیتی  پر مبنی ہے ۔ ۔ ماڈل ٹریزا کو دس جنوری 2018 کو عرب امارات جاتے ہوئے ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ۔ کسٹمز حکام نے ان سے ساڑھے آٹھ کلو سے زائد ہیروین برآمدکرنے کا دعویٰ کیا تھا۔  

ایڈیشنل سیشن جج نے مارچ 2019  میں ٹریزا کو آٹھ سال کی سزا سنائی۔ ٹریزا کے وکیل سیف الملوک  ایڈووکیٹ نے دلائل میں نکتہ اٹھایا کہ ملزمہ سے جو منشیات برآمد ہوئیں اسکی بحفاظت لیبارٹری تک منتقلی ثابت نہیں ہوتی۔ منشیات کے نمونے کس نے لیبارٹری تک پہنچائے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ۔ وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ ایسی صورت میں نمونے کے بدلے جانے کا شبہ موجود ہے جسکا فائدہ ملزمہ کوملنا چاہیے۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے دلائل سننے کے بعد  ٹریزا کی سزا کیخلاف اپیل منظور کر لی۔

Related Articles

Back to top button