بھارت سے بڑی غلطی ہوگئی :عمران خان

وزیراعظم نے آزا د  کشمیر اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ بھارت نے پانچ اگست کو سنگین غلطی کر لی ۔ اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ 

مودی نے  جو حرکت کی اس سے وہ خود بھی پھنس چکے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ گلے کی ہڈی بن گیا ہے ۔ فیصلے کو واپس لینے کے لئے دباؤ بڑھ رہا ہے ۔

اگر مودی نے فیصلہ واپس لے لیا تو کشمیر آزاد ہو جائےگا۔ انہوں نے کہا  وزیراعظم مودی ہندو کارڈ اور پاکستان مخالف مہم سے الیکشن جیتے تھے ۔ مودی  غلط فہمی میں تھے کہ  8لاکھ فوج سےکشمیریوں کو دبالیا جائےگا۔

حکومت پاکستان نے پانچ اگست کو یوم استحصال منایا اور مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔فوٹو کریڈٹ:پی ٹی وی

بھارتی وزیراعظم   یہ بھی سمجھتے رہے کہ پاکستان خاموشی سے بیٹھا رہے گا۔ مگر کامیاب سفارتکاری سے  پاکستان کا موقف سنا جارہا ہے ۔

وزیراعظم خان نے کہا کہ امریکی صدر کو بھی کشمیر کے مسئلے پر بولنا پڑا یہ ہماری سفارتی کامیابی ہے ۔