دی سپرلیڈڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ اسلام آباد پولیس کی جواں سالہ کانسٹیبل کی پراسرار موت ، اقرا ایس پی ٹریفک پولیس کے گھر رہائش پذیر تھیں ۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں جواں سالہ لیڈی کانسٹیبل کی موت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق اقراکو ہسپتال پہنچایا گیاجہاں ان کے جسم میں زہر کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ممکنہ طور پر ان کے جسم میں جراثیم کش سپرے کے اجزا پائے گئے ۔ موت کے بعد ان کےاہل خانہ نے پوسٹ مارٹم سے انکار کر دیا مگر پولیس نے تحقیقات آگے بڑھاتے ہوئے اپنے طورپر پوسٹمارٹم کرایا۔ پولیس ترجمان کے مطابق لیڈی کانسٹیبل کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے ۔
تحقیقات کےد وران انکشاف ہوا کہ اقرا اپنے ایک رشتے دار عارف شاہ کے گھر رہائش پذیر تھیں ۔ عارف شاہ اسلام آباد میں ایس پی ٹریفک پولیس کے عہدے پر فائز ہیں جبکہ اقراکے اہل خانہ کراچی میں مقیم ہیں ۔ حال ہی میں کراچی یونیورسٹی سے امتیازی نمبروں سے گریجویشن کرنے والی اقرا کا تعلق ضلع مانسہرہ سے تھا ۔ اقرا کی دو بڑی بہنیں اور ایک بھائی بھی کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔
اقرا نے سنہ 2019 میں اسلام آباد پولیس میں ملازمت اختیار کی تھی۔اقرا کے رشتے دار ایس پی ٹریفک نے بتایا کہ اقرا بینک گئی تھیں جب وہ واپس آئیں تو انہیں قہ آئی ۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں پولی کلینک لے کر گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک گھنٹہ ان کی جان بچانے کی کوشش کی ۔ دوسری جانب ڈی آئی جی نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور فوری وجوہات کے تعین کا حکم دیا ہے ۔