ہیلو ورلڈ۔۔ میں سرخ سیارے پر اتر گیا ہوں

ہیلو ورلڈ۔۔ میں سرخ سیارے پر اتر گیا ہوں۔۔ناسا کا مریخ مشن کامیابی سے مریخ کی سطح پر اتر گیا ۔ دنیا بھر کےسائنسدان خوشی سے نہال ہو گئے ۔

ناسا کا Mars Perseverance مشن مریخ پر لینڈ کرچکا ہے اور پہلی تصویر زمین پر بھیج چکا ہے۔ کیمرے پر لگا dust cover ہٹا کر کچھ گھنٹوں تک مزید واضح اور HD تصاویر بھی ارسال کرے گا۔ اس مشن میں ایک ڈرون ہیلی کاپٹر بھی ساتھ بھیجا گیا ہے، یوں تاریخ میں پہلی بار انسان کسی دوسرے سیارے پر ڈرون اڑائے گا۔ مستقبل میں اس مشن کے ذریعے مریخ سے متعلق بہت اہم معلومات ملنے والی ہیں


اگلے چند ہفتوں میں انجینیئرز اس روور کے مختلف سسٹمز چیک کریں گے کہ کہیں لینڈنگ کے مشکل حالات سے نقصان تو نہیں پہنچا۔i

اس کے ساتھ ساتھ اس کے گرد و پیش کا جائزہ لینے کے لیے یہ کئی تصاویر زمین پر واپس بھیجے گا۔