گجرات میں لڑکااورلڑکی غیرت کےنام پرقتل کرنے کا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دونوں نے پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد اہل خانہ نے ان کو پہلے دھمکیاں دیں او رپھر ہولناک واردات سامنے آگئی ۔
دونوں کی لاشیں نہر میں پھینک دی گئیں ۔ لڑکے کے کان ،ہونٹ اور زبان تیز دھار آلے سے کاٹے گئے پھر گولیاں مار دی گئیں ۔ پولیس کے مطابق لواحقین نے واردات کے بعد لڑکی کا ذہنی توازن درست نہ ہونے کا ڈرامہ رچا دیا۔
ایف آئی آر کے مطابق گجرات کے علاقے تھانہ کنجاہ کی حدود میں انیس سالہ نوجوان اور بائیس سالہ دوشیزہ کی لاشیں نہر سے نکال لی گئیں ۔
پولیس کے مطابق نوجوان کی آنکھیں نکالی گئیں،، جس کے بعدکان اور ہونٹ کاٹے گئے۔ ڈی پی او گجرات نے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ۔