پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے حکومتی پالیسی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل کے لئے پر عزم ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے 2مرتبہ کلبھوشن یادیوکو قونصلر رسائی فراہم کی ہے ۔ بھارت نے تیسری قونصلر رسائی کی پاکستانی پیشکش کا جواب نہیں دیا۔
پاکستان کی جانب سے کلبھوشن کی اس کے والد اے ملاقات کرانے کی پیشکش بھی کی گئی مگر بھارت نے جواب نہیں دیا ۔ پاکستان کے امریکہ اور چین دونوں سے دوستانہ تعلقات ہیں ہم دونوں کے باہمی مسائل پر بات چیت نہیں کرتے۔ترجمان نے کہا
افغانستان بھی بمباری کر رہا ہے
14 جولائی 2020 کو افغان نیشنل فورسز نے افغانستان سے پاکستان میں گولہ باری کی ہے ۔15 جولائی کو بھی مہمند اور باجوڑ میں افغان فورسز نے دوبارہ شیلنگ کی جس میں انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔
پاکستان اپنی پالیسی پر چلتے ہوئے افغان سرحد پر توپخانہ اور مارٹرز کا استعمال نہیں کر رہا ۔