PAKISTAN

سائرہ اور شہروز طلاق کے بعد بھی دوست کیوں ہیں؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ

وقت اشاعت:11جون2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، کراچی۔ سائرہ اور شہروز طلاق کے بعد بھی دوست کیوں ہیں؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ ، صارفین  بے حیائی کے الزامات لگانے لگے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق اداکارہ سائرہ اور شہروز سبزواری اپنی نئی فلم کی پروموشن کے لئے ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کی بعض تصاویر وائرل ہوئی ہیں جس میں دونوں بے تکلف انداز میں ساتھ بیٹھے ہوئےہیں ۔

تصاویر میں دونوں کا موڈ انتہائی خوشگوار دکھائی دے رہا ہے ۔  جیسے ہی تصاویر وائرل ہوئیں سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہو گیا۔ ہر کوئی انہیں تنقید کا نشانہ بنانے لگا۔ بعض صارفین نے کہا کہ یہ بے حیائی کے سوا کچھ بھی نہیں۔

اگر دونوں کی دوستی اتنی ہی گہری ہے تو طلاق لینے کی بھلا کیا ضرورت تھی ؟ بعض صارفین نے ان کے بولڈ انداز پر اسلامی تعلیمات کا سبق پڑھایا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل دونوں نے ایک انٹرویو  میں واضح کیا تھا کہ طلاق کے بعد بھی دونوں  میں دوستی جیسا اچھا رشتہ ہے ۔

  ہم دونوں ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں ۔ ہم اپنی اپنی زندگی میں خوش ہیں ۔ اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ان کے طرز عمل کی تعریف بھی کی تھی ۔

Related Articles

Back to top button