دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، خانپور ۔ خانپورمہر شادی سے انکار پر قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی وندنا کماری کی حالت تشویشناک ہے ۔ ڈاکٹروں نے انہیں کراچی منتقل ہونے کا مشورہ دیاجبکہ ورثا کے پاس پیسے نہیں ہیں ۔ خانپورمہر میں ہولی کے دن ملزم سونو کمار نے خانپورمہر کے شاہی بازار میں وندنا کماری نامی خاتون کو شادی سے انکار پر گولی مار کر زخمی کر دیا تھا اور پھر اس کے چچا کو قتل کر دیا۔ وندنا کماری نامی خاتون کو تشویشناک حالت میں سکھر کے اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت بگڑنے پر اسے گمبٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
وندنا کماری کے والد سومار کمار کا کہنا ہے کہ وندنا کماری کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد ڈاکٹر نے انہیں کراچی منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ ہولی کے دن ملزم سونو کمار نے وندنا کماری کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا اور پھر خود کشی کرنے سے پہلے چندورام کو قتل کر دیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ خانپورمہر میں درج کر لیا گیا ہے۔