آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کااسکردو اورگلگت کادورہ

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کااسکردو اورگلگت کادورہ ، علاقے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ اعلیٰ سطح پر فوج کی آپریشنل تیاریوں پر آگاہی بھی لی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بڑھتے  خطرات کے مقابلے کے لئے اعلیٰ ترین سطح پر آپریشنل تیاریوں کی ضرورت پر زور  دیا۔انہوں نے سخت موسم، درپیش خطرات اور چیلنجنگ ماحول میں افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلوں کو بھی سراہا ۔آرمی چیف اسکردو پہنچے تو کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیئے:شمالی وزیرستان میں آپریشن ، چار دہشت گردہلاک

بارودی سرنگیں بچھانےکاماہردہشتگرد احسان سنڑےہلاک

آرمی چیف کوایل او سی پر تعینات ایف سی این اےکے جوانوں اور افسران کی حربی مہارت، آپریشنل تیاریوں اور علاقے کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں سے گفتگو میں ان کے  بلند حوصلوں کوسراہا۔ آرمی چیف بعد ازاں گلگت پہنچے جہاں انہوں نے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔  انہوں نے تمام شعبے دیکھے اور ورکنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ یہ پارک اسپیشل کمیونی کیشن  آرگنائزیشن  کی کوششوں سےتیارکیاگیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کااسکردو اورگلگت کادورہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب علاقے میں انتخابات ہونے جارہے ہیں ۔