شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 4دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن  کی اطلاعات ہیں جس میں چار دہشت گرد ہلاک  کر دیئے گئے ہیں ۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے   آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے قریب کیا گیا۔۔ جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی اطلاع ملی ۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن کیا اس دوران دہشت گردوں  نے  فائرنگ  کر دی ۔

  آپریشن کے دوران پاک فوج کے 4 جوان بھی جام شہادت نوش کر گئے۔  آئی ایس پی آر کے مطابق  سپاہی محمد اسماعیل خان،  محمد شہباز یاسین،  راجا ولید احمد اور  محمد رضوان خان  نشانہ بن گئے ۔   سکیورٹی فورسز نے  تمام دہشت گردوں کو  ختم کر دیا۔۔ سرچ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کر دیا گیا۔