کوئٹہ ، سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکہ ، ٹارگٹ چینی سفیر تھے ؟

سپر لیڈ نیوز ، کوئٹہ ۔ سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکہ ، ٹارگٹ چینی سفیر تھے ؟وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دھماکے سے کچھ دیر پہلے چینی سفیر وفد کے ہمراہ ہوٹل میں تھے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق کوئٹہ کے زرغون  روڈ پر   سرینا ہوٹل  کی  پارکنگ میں دھماکا ہوا  ۔  چار افراد جا ں بحق،  گیارہ افراد زخمی ہو گئے ۔  وزیر داخلہ  شیخ رشید   چینی سفیر وفد کے ہمراہ    فائیو سٹار  ہوٹل میں ہی مقیم تھے ۔  دھماکے کے وقت وہ موجود نہیں تھے  وہ کچھ دیر قبل دوسری تقریب میں جا چکے تھے ۔مشکوک گاڑی پارکنگ میں ہی کھڑی رہی ۔ یہ سکیورٹی ناکامی ہے ۔

دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہوں گے۔ پاکستانی ٹی وی چینلز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ چینی سفیر  کی موجودگی  شاید دہشت گردوں کے علم میں ہوسکتی ہے تاہم حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ دھماکے کے بعد متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی ۔  ہوٹل کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لئے رکھا۔

ڈی آئی جی بلوچستان  اظہر اکرم کے مطابق  جائے وقوعہ بھی  سیل ہے ۔ دھماکے کے وقت  غیر ملکی وفود  واپس جا چکے تھے ۔ تحقیقات میں سب واضح ہو جائے گا۔ کوئٹہ سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا پارکنگ ہوٹل سے کافی دور ہے ۔ سرینا چوک کے  قریب ہوٹل میں وفد آتے رہتےہیں ۔معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں ۔ہوٹل میں انتظامیہ کے ہی گارڈ تعینات ہوتے ہیں۔