وزیراعظم نے آزا د کشمیر اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ بھارت نے پانچ اگست کو سنگین غلطی کر لی ۔ اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔
مودی نے جو حرکت کی اس سے وہ خود بھی پھنس چکے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ گلے کی ہڈی بن گیا ہے ۔ فیصلے کو واپس لینے کے لئے دباؤ بڑھ رہا ہے ۔
اگر مودی نے فیصلہ واپس لے لیا تو کشمیر آزاد ہو جائےگا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم مودی ہندو کارڈ اور پاکستان مخالف مہم سے الیکشن جیتے تھے ۔ مودی غلط فہمی میں تھے کہ 8لاکھ فوج سےکشمیریوں کو دبالیا جائےگا۔
بھارتی وزیراعظم یہ بھی سمجھتے رہے کہ پاکستان خاموشی سے بیٹھا رہے گا۔ مگر کامیاب سفارتکاری سے پاکستان کا موقف سنا جارہا ہے ۔
وزیراعظم خان نے کہا کہ امریکی صدر کو بھی کشمیر کے مسئلے پر بولنا پڑا یہ ہماری سفارتی کامیابی ہے ۔