PAKISTAN

جماعت اسلامی کی ریلی میں دھماکہ کیا بھارت نے کرایا ؟

کراچی میں ایک مرتبہ پھر پر تشددکارروائیاں شروع ہو گئی ہیں ۔ ایک ہی روز میں د وکریکر دھماکے ہوئے ہیں ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق پہلا دھماکہ کراچی کے علاقے کورنگی میں دکان پر ہوا ۔ جہاں نا معلوم افراد کریکر پھینک کر فرار ہو گئے ۔

اس حملے میں تین افراد زخمی ہوئے ۔ پولیس کے مطابق  یہ جائیداد کے تنازع  کا واقعہ ہے ۔

اسی روز دوسرا حملہ بیت المکرم مسجد کے قریب جماعت اسلامی کی ریلی میں  ہوا۔  اس حملے میں بھی کریکر کا استعمال کیا گیا۔

جماعت اسلامی کے 39افراد زخمی ہوئے ۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ یوم استحصال پر نکالی گئی ریلی کےشرکا نے پولیس کی درخواست کے باوجود ریلی ختم کرنے سے انکار کردیا۔

کارکنوں نے سڑک پر دھرنا دے دیا ۔ جس کے بعد مذاکرات کے لئے انتظامیہ کے اہلکار پہنچ گئے ۔کامیاب مذاکرات کے بعد جماعت اسلامی نے دھرنا ختم کیا۔

سی ٹی ڈی  سربراہ نے میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ اس دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی  را کا ہاتھ ہے ۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی نے دھماکے کو سازش قرار دے دیا۔ جبکہ سراج الحق نے کہا کہ بھارت  خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے ۔

Related Articles

Back to top button