پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلاول بھٹو بھی سیخ پا ہوگئے ۔ جذباتی رنگ میں حکومت کے خلاف خوب دل کی بھڑاس نکالی ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیرکا سودا کر دیا گیا ہے ۔ حکومت جان بوجھ کر مگرمچھ کے آنسو بہانے کی کوشش کر رہی ہے ۔
مقبوضہ کشمیر کے سودے میں عمران خان کی حکومت براہ راست ملوث ہے ۔ کشمیری اورپاکستانی عوام حکومت کے کردارسےمطمئن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان تو کہتےتھے مودی الیکشن جیتے گا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہو جائے گا! بتائیں اب کہاں تک بات پہنچی ۔
وزیراعظم نے کیوں مودی کی الیکشن مہم چلائی ؟ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ان کی جماعت ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں کسی حکومتی کام کی حمایت نہیں کرے گی ۔