PAKISTAN

معاون خصوصی کی وزیراعظم سےزیادہ اہمیت ہے،بلاول

معاون خصوصی کی وزیراعظم سےزیادہ اہمیت ہے،بلاول کہتے ہیں الزامات پر استعفیٰ  مانگنے والے عمران خان نے معاون خصوصی کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔

پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بیرون ملک پراپرٹی بنانے والے اسپیشل اسٹنٹ  سے کوئی وضاحت نہیں مانگتا۔  ایک معاون خصوصی کا نام پانامہ میں بھی ہے۔

آصف زرداری کو اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں گھسیٹا جا رہا ہے۔ کیس سندھ کا  اور ٹرائل راولپنڈی میں ہو رہا ہے ۔اس پر بارہا احتجاج بھی   کرچکے ہیں مگر کوئی نہیں قانون کی پاسداری چاہتا ۔ انہوں نے کہا کہ والدپر تمام مقدمات سیاسی اور مذاق  سے کم نہیں ۔

یہ بھی پڑھیئے:نوازشریف کی سرنڈر کرنے کی مہلت گزر گئی

چینی کرپشن کے الزامات سامنے آئے تو  باپ بیٹا لندن میں کرکٹ انجوائے کررہے ہیں۔ جبکہ ہمیں تو ہر کیس میں پھنسایا جارہا ہے ۔ سندھ میں  صوبائی حکومت آئی جی تبدیل نہیں کرسکتی مگر پنجاب میں ہر 2ماہ بعد آئی جی تبدیل ہوتا ہے۔ بلاول نے کہا وفاق کی بدانتظامی عیاں ہے ۔

صوبے کا حق مارنے کی کوشش کو رہی ہے ۔ موجودہ حکومت نے انتقامی کارروائی کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ عام آدمی کو دو وقت کی روٹی کے لئے ترسا دیا گیا ہے ۔ وفاق کو چاہیے تھا کہ سندھ کے بارش سے متاثرہ عوام کا فوری خیال کرتے ہوئے امداد کا اعلان کرتی ۔ مگر عمران خان حکومت چلانے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے

Related Articles

Back to top button