اپناہی گول کرنےکی سزابھاری ہوتی ہے

قاسم چوہان، سپر لیڈ کراچی ۔ اپناہی گول کرنےکی سزابھاری ہوتی ہے  ۔ کچھ ایسا ہی ہوا ہے سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ۔ جو جوش خطابت میں اپنی ہی حکومت کو کھری کھری سنا گئے ۔

سپرلیڈ نیوز کے مطابق فردوس شمیم نقوی نے کچھ روز قبل اپنی پارٹی کو ریڈار میں رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جماعت کو شرم دلانا چاہتے ہیں ۔ گیس بحران پر چپ نہیں بیٹھیں گے ۔ ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔ کراچی کے مسائل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ عمران خان ، گورنر کچھ سمجھیں ۔۔ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیاہوتی ہے ۔  ذرائع کے مطابق یہ بیان فردوس شمیم کو خاصا مہنگا پڑا۔ پارٹی قیادت نے فوری نوٹس لیا اور ان کو اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں فردوس شمیم  نے اپنے سابق بیان پر افسوس کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ جس دن بیان دیا تھا اسی دن استعفیٰ دے دیا تھا۔ دوسری جانب گورنر نے وزیراعظم کے حکم نامے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نےا ستعفیٰ نہیں مانگا تھا۔ فردوس شمیم نقوی نے خود ہی سیٹ چھوڑی ہے ۔ وہ اپنے بیان پر معذرت بھی کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:معاون خصوصی کی وزیراعظم سے زیادہ اہمیت ہے ، بلاول

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ  فردوس شمیم نقوی کا استعفیٰ تحریک انصاف کا آمرانہ اقدام ہے۔ وفاق کو  سچ سننا گوارا نہیں ۔  جاوید ہاشمی، جسٹس وجیہہ اور حامد خان کا سچ بھی سب کو یاد ہے۔

One thought on “اپناہی گول کرنےکی سزابھاری ہوتی ہے

Comments are closed.