PAKISTAN

ہمیں یہ قبول نہیں کس محرم کےساتھ گھر سےنکلناہے،شیریں مزاری

دی سپر لیڈ ، اسلام آباد۔ ہمیں یہ قبول نہیں کس محرم کےساتھ گھر سےنکلناہے،شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ہمیں ہماری عزت کسی کی ماں بہن ،بیٹی، بیوی کے طورپر نہیں بلکہ  ایک عورت کی حیثیت سے دی جائے ۔

انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران خواتین کو حقوق دینے کی کھل کر بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس لحاظ سے عزت نہ دی جائے کہ ۔۔ہم کسی کی ماں ، بہن یا بیٹی ہیں ۔ بلکہ ہماری عزت اس وجہ سے ہونی چاہیے کہ ہم ایک عورت ہیں ۔

انہوں نے کہا پورے ملک میں خواتین کے حقوق کی باتیں ہورہی ہیں ۔ ایسے میں حکومت موثر قانون سازی کرنا چاہتی ہے ۔انہوں نے دو ٹوک انداز میں موقف اپنایا کہ ہمیں یہ قبول نہیں کس محرم کےساتھ گھر سےنکلناہے،شیریں مزاری نے مزید کہا کہ حقوق کی پامالی کا سلسلہ بند کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیئے:زیادتی کے مجرموں کو نامرد کردیں ، وزیراعظم کی تجویز

اس موقع پرانہوں نےشہبازشریف پربھی تنقید کی ۔ مزید کہا اپوزیشن لیڈر یاد رکھیں ماڈل ٹاؤن لاہور میں دو خواتین کے سر پر گولیاں ماری گئی تھیں ۔ کیا ہمیں عابد باکسر بھول گیا ؟بہتر ہوتا شہبازشریف اپنے دور میں خواتین کی صورتحال بھی دیکھ لیتے ۔

Related Articles

Back to top button