دی سپر لیڈ ، اسلام آباد۔ کوروناکےبعدبڑی خوشخبری ملےگی ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت کے سنبھلنے کی نوید سنا دی ۔ مگر یہ سب ہوگا کورونا کے ختم ہونے کےبعد۔
دی سپر لیڈ نیوز کےمطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کی معیشت بارے رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کا جی ڈی پی دوفیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت بری طرح متاثرہوئی تاہم کورونا ختم ہونے پر معیشت بہتر ہو جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیئے:وزیراعظم کراچی کے لئے بڑی رقم کہاں سے دیں گے؟
اے ڈی بی کے مطابق معاشی اصلاحات میں بہتری ممکن ہے ۔ کورونا کے بعد اقتصادی سرگرمیاں بڑھ جائیں گی ۔ اگلے سال مہنگائی کی شرح بھی ساڑھے سات فیصد آنے کی امید ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ملکی درآمدات میں کمی کے باعث پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے ۔ ٹڈی دل کے حملوں کے باوجود زرعی شعبے کی پیداوار2.7 فیصد رہی۔ رپورٹ کے مطابق معاشی اعشاریے بہتر سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔ اس لئے کہا جاسکتا ہے کہ کوروناکےبعدبڑی خوشخبری ملےگی ۔ اگر پاکستان بہتر منصوبہ بندی سے آگے بڑھا تو معاشی رفتار دو گنا بھی ہو سکتی ہے تاہم اس کے لئے سخت معاشی اصلاحات اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔