PAKISTAN

چارسدہ میں فوجی دفتراڑانےکی کوشش، حملہ آورہلاک

وقت اشاعت :19 نومبر

چارسدہ میں فوجی دفتراڑانےکی کوشش، حملہ آورہلاک  ہو گیا۔ حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں  لے لیا۔

واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا۔ ایک نقاب پوش دہشت گرد نے سرکٹ ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد نےمرکزی دروازے  کے پاس اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار زخمی ہوا۔ مورچے میں موجود جوانوں نے فوری ردعمل دکھایا اور حملہ آور کو موقع پر ڈھیر کر دیا۔

پولیس کے مطابق چارسدہ میں نامعلوم حملہ آور نے حساس ادارے کے دفتر پر تعینات اہلکاروں پر فائرنگ کر کے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی ۔ ڈی پی او چارسدہ شعیب خان نے بتایا کہ حملہ آور اکیلا تھا اور ہدف اندر داخل ہو کر فائرنگ تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ جانی نقصان ہو سکے ۔ تاہم اہلکاروں نے اس کا راستہ روک لیا ۔  سخت ردعمل کے بعد دہشت گرد نے فرار ہونے کی بھی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکا اور فائرنگ کی زد میں آکر ڈھیر  ہوگیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے علاقے کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button