پاکستان میں آٹھویں جماعت تک سکول عید تک بند رہیں گے

سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ پاکستان میں آٹھویں  جماعت تک  سکول عید تک بند رہیں گے ، صرف نویں سے بارہوں جماعت تک تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے ۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم نےا ہم فیصلے کر لئے ۔

سپر لیڈ نیوز  کے مطابق طویل مشاورت کے بعد آٹھویں تک سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ عید کے بعد صورتحال کا جائزہ  لینے کے بعد اگلا فیصلہ کیا جائےگا۔ اس ضمن میں چاروں صوبوں کا  مشترکہ اجلاس ہواجس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود نے کی ۔ اجلاس میں این سی او کے حکام بھی شامل ہوئے اور تعلیمی  ادارے بند رکھنے کی سفارشات پیش کیں تاہم یہ تجاویز مسترد کر دی گئیں اور  نویں سے بارہوں تک تعلیمی ادارے کھول دیئےگئے ۔

 ۔   این سی او سی حکام نے کہا  کہ  کیسزبڑھ رہےہیں۔ بڑی کلاسز کے علاوہ تعلیمی ادارےابھی نہ کھولیں توبہترہوگا ۔شفقت محمود  نے کہا نویں سے   بارہویں جماعت کےامتحانات بورڈکی نئی تاریخوں کےمطابق ہوں گے۔ بورڈامتحان کی تیاری کیلئےتدریسی عمل شروع کرنےکافیصلہ کیا گیا۔شہری ایس او پیز پر عمل کریں ۔