PAKISTAN

ایک مرتبہ پھرتعلیمی ادارےبندکرنےپرغور

ایک مرتبہ پھرتعلیمی ادارےبندکرنےپرغور شروع کر دیا گیا ۔ تجاویز کے مطابق تعلیمی اداروں کو چوبیس نومبر سے اکتیس جنوری تک بند کردیا جائے گا۔

وفاقی وزارت تعلیم نے کورونا بڑھنے پر تعلیمی اداروں کے لیے تجاویز صوبوں کو بھجوادیں۔ چوبیس نومبر سے پرائمری سکول اور دو دسمبر سے مڈل سکول بند کیے جائیں۔ ہائر سکینڈری سکولز کے بچوں کو پندرہ دسمبر سے نہ  بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔آن لائن ایجوکیشن کی تیاری کے لیے اساتذہ کو اداروں میں بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس تئیس نومبر کو ہوگی جس میں صوبے اپنی تجاویز پیش کریں گے۔دوسری جانب کورونا  وائرس  سے ایک روز میں 37 اموت رپورٹ ہوئی ہیں ۔ 2008نئے کیسز  سامنے آگئے ۔ اس طرح پاکستا ن میں  فعال کیسز کی تعداد 3362 تک پہنچ گئی۔کیسز کی کل تعداد3 لاکھ 63 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔  دفتر خارجہ کے افسروں میں بھی کورونا پھیل گیا۔ ادھر سندھ سیکریٹریٹ میں وائرس کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے ۔ دس روز میں پچاس سے زائد افسر وں اور ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آگئے

Related Articles

Back to top button