PAKISTAN

ڈاکٹروں اور ادویہ ساز کمپنیوں میں عوام کو لوٹنے کا معاہدہ ،حکومت نے راستہ روک لیا

سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ ڈاکٹروں اور ادویہ ساز کمپنیوں  میں عوام کو لوٹنے کا معاہدہ   ،حکومت نے راستہ روک لیا ۔ کوئی بھی ڈاکٹر اب مریضوں کو دیئے گئے نسخوں میں  دوا کی  کمپنی کا نام نہیں لکھ سکے گا ۔

سپر لیڈ نیوز کے  مطابق حکومت نے ڈاکٹروں کی جانب سے دوا ساز کمپنیوں سے کمیشن کھانے کا راستہ روکنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ زیادہ تر ڈاکٹر مریضوں کو لکھ کر دیئے گئے نسخوں میں ادویہ کی کمپنی کا نام بھی لکھتے ہیں جس سے مریض خاص کمپنی کی ہی دوا خریدنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔ پس پردہ ڈاکٹر ایسی  کمپنیوں سے کمیشن وصول کرتے ہیں اور جان بوجھ کر اس کمپنی کو فائدہ پہنچانے کےلئے مذکورہ کمپنی کا نام لکھتے ہیں تاکہ مریض اسی کمپنی کی دوا خریدے ۔ وزیراعظم کے سٹیزن پورٹل اور ڈریپ کو شہریوں کی شکایات کے بعد حکومت نے بڑا ایکشن لے لیا ۔

حکومتی فیصلے کی رو سے ڈاکٹر اب ادویہ کی کمپنی لکھنے کے بجائے صرف فارمولہ لکھنے کے پابند ہونگے ۔وزیراعظم آفس کی ہدایات پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی  نے صحت کی تمام صوبائی وزارتوں کو مراسلہ جاری کر دیا اور فوری طورپر فیصلے پر عملدرآمد کا کہہ دیا ۔ ڈریپ کے مطابق  ڈاکٹروں کی جانب سے کسی خاص کمپنی کو فائدہ پہنچانے   سے مُلکی معیشت  اور مریض پر اضافی بوجھ پڑتا ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے ایسا کرنا میڈیکل اینڈ ڈینٹل پریکٹیشنرز کے کوڈآف کنڈکٹ کی بھی خلاف ورزی ہے ۔

Related Articles

Back to top button