علی امین گنڈاپورکیااپنےآپ کوڈی جی آئی ایس آئی سمجھ بیٹھے؟

دی سپر لیڈ ، کراچی ۔ علی امین گنڈاپورکیااپنےآپ کوڈی جی آئی ایس آئی سمجھ بیٹھے؟ آپ کی کیااہمیت؟میں توڈی جی آئی ایس آئی سےمخاطب تھا ۔ یہ کہنا تھا پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ۔۔ جوپریس کانفرنس میں ایک دلچسپ واقعہ بتاگئے ۔

بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں عسکری قیادت سے ملاقا ت کا احوال بتایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  ہم نے اجلاس میں گلگت بلتستان کے شفاف الیکشن کی بات کی ۔  علی امین گنڈا پور اس موقع پر ان کی بات کے جواب میں بولے کہ آپ بے فکر رہیں الیکشن شفاف ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیئے:شیخ رشید قومی سلامتی کے معاملات کو متنازع نہ بنائیں

بلاول نے کہا کہ علی امین کو شاید ہماری بات سمجھ ہی نہیں  آئی ۔ انہیں بتایا پڑا کہ بھائی آپ کو نہیں کہا۔۔ جن کو کہا وہ سمجھ گئے ہیں ۔ علی امین کے ہاتھ میں کیا  ہے جو شفاف الیکشن کرائیں ؟ان کی اہمیت ہی کچھ نہیں ۔ بلاول نے مزید کہا کہ ان کی نشاندہی کے بعد بھی علی امین کو سمجھ نہیں آئی اور وہ شفاف الیکشن کی بات کرتے رہے ۔ پریس کانفرنس میں صحافی اس واقعے پر مسکرا پڑے اور سوال اٹھایا کہ کیا علی امین گنڈاپورکیااپنےآپ کوڈی جی آئی ایس آئی سمجھ بیٹھے؟