کون سا ادارہ شہریوں کو لاپتہ کر رہا ہے ؟ سندھ ہائیکورٹ برہم

وقت اشاعت :20مئی2021

سپر لیڈ نیوز، کراچی ۔ کون سا ادارہ شہریوں کو لاپتہ کر رہا ہے ؟ سندھ ہائیکورٹ برہم ۔ لاپتہ افراد کیس میں طلبی کےباوجود پیش نہ ہونے پر وفاقی سیکریٹری داخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست زیر سماعت  ہوئی ۔ گمشدہ افراد کی عدم بازیابی پر عدالت نے وفاقی سیکریٹری داخلہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے کہا کہ شہری کئی برسوں سے لاپتا ہیں اور وفاقی سیکرٹری کو کوئی پرواہ نہیں۔ انہیں کئی بار حکم نامہ جاری کیا کہ لا پتہ افراد کا سراغ لگایا جائے ۔ وفاقی سیکریٹری نے شوکاز نوٹس کا  جواب بھی نہیں دیا ۔ایڈیشنل اور جوائنٹ سیکریٹری داخلہ کو پیش کرنے کے بجائے ڈپٹی سیکرٹری داخلہ کو بھیج دیاگیا۔ عدالت نے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر وفاقی سیکرٹری داخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے۔