شوکت ترین کو 35سال سے جانتا ہوں ، وزیراعظم عمران خان

سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ عمران خان نے شوکت ترین کو معاشی ترقی سے متعلق اہم اہداف اور آئندہ بجٹ سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی معاملات میں مزیداستحکام کیلئے شوکت ترین بہتر پلاننگ سے کام کریں گے۔

وزیراعظم  نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ وہ شوکت ترین کو 35 سال سے جانتے ہیں۔ ترین شوکت خانم ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کا  حصہ بھی رہ چکے ہیں ۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران  وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر، مالیاتی امورکے ماہرین اور حکومتی جماعت کے سوشل میڈیا ارکان بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ شوکت ترین پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھی وزیر خزانہ رہ چکے ہیں ۔ وہ آئی ایم  ایف سے قرض کی کامیاب ڈیل کرا چکے ہیں جبکہ ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وہ تحریک انصاف کی معاشی پالیسیوں پر بھی تنقید کر چکےہیں ۔