PAKISTAN

کورونا کے وار کا ایک اور بھیانک دن ،149جاں بحق،ہسپتال بھر گئے

سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ کورونا کے وار کا ایک اور بھیانک دن ،149جاں بحق،ہسپتال بھر گئے ۔ اتوارکو اس سال کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈکی  گئیں ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کاقہربرقرار ہے ۔   گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 71836 ٹیسٹ ہوئے۔ریکارڈ6 ہزار 127 کیس رپورٹ ہوئے ۔ کورونامثبت کیسز    کی شرح8.52فیصد رہی۔  ملک  میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد80ہزارسے تجاوز کرگئی۔ متاثرہ 4 ہزار 446 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب میں کورونا  کی صورتحال تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے ۔ صوبے میں  کورونا سے مزید97افراد انتقال کرگئے۔3ہزار سے زائد کورونا کے  کیس رپورٹ ہوئے۔سپر لیڈ نیوز کےمطابق  لاہورکےاسپتالوں میں  آئی سی یوزبھرنےلگے۔ اسپتالوں میں1255مریض زیرعلاج  ہیں  یہ گنجائش 90 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے ۔کورونا بچوں کو بھی مسلسل نشانہ بنا رہا ہے۔ چلڈرن اسپتال لاہور میں ایک اور بچہ   مہلک وائرس  سے انتقال کر گیا۔اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح گیارہ فی صد سے زائد رہی جبکہ  مزید 47 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔

Related Articles

Back to top button