سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ کراچی میں کورونا کی صورتحال بگڑی تو پورا ملک متاثر ہوگا، فواد چودھری نے ہفتے کے روز پریس کانفرنس میں اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ملک میں تیار ہونے والی نوے فیصد آکسیجن ہسپتالوں کے زیر استعمال ہے ۔ یہ دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے ۔ فی الحال کراچی میں کورونا کے کیسز کنٹرول میں ہیں ۔ وہاں کیسز کی شرح تیرہ فیصد ہے ۔ اگر یہ شرح بڑھ گئی تو آکسیجن کی پوری سپلائی لائن متاثر ہوگی ۔ مگر تسلی بخش صورتحال پر بھی اطمینان کا اظہار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ حالات کسی بھی وقت بگڑ سکتےہیں ۔ اگر کیسز کی شرح نیچے نہ آئی توتمام بڑے شہر بند کرنا پڑیں گے ۔ لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔