مریم نےچچا اورکزن کی سیاست پرحملہ کردیا،چوہان

فیاض الحسن  چوہان نے کہا ہے کہ مریم   نواز نے نیب پر منظم حملہ کرایا ہے ۔  قانون حرکت میں آئے گا۔ ذمہ داروں  کو سزا ملے گی ۔

پریس کانفرنس میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ ن لیگ شہر کے حالات خراب کرنا چاہتی ہے ۔ ویڈیوز میں واضح ہے کہ ن لیگ نے ہی فساد شروع کیا۔ اس موقع پر فیاض الحسن چوہان مزید بولے کہ مریم نوازنے اپنے چچا اور کزن کی سیاست  پر خود کش حملہ کر دیا ہے ۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ر ائے ونڈ میں  ن لیگی کارکنوں میں رقوم تقسیم کی گئیں ۔ پتھر مارنے والوں کو پچیس ، پچیس ہزار روپے دیئے گئے ۔ کل دس لاکھ روپے تقسیم کئے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ پھر بھی پنجاب بھر سے دوسو سے زائد کارکن جمع نہ ہو سکے  ۔

یہ  لوگ سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسی صورتحال دوبارہ پیدا کرنا چاہتے تھے ۔ہنگامہ آرائی کی اس سازش میں شہبازشریف شامل نہیں۔

پریس کانفرنس کے اختتام میں وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت ہنگامہ آرائی کرنے والوں  کو نہیں چھوڑے گی ۔  

یہ بھی پڑھیئے :مریم نواز نے غنڈہ گردی کرائی ، نیب کی درخواست