سپر لیڈ نیوز ، سیالکوٹ ۔ فردوس عاشق اعوان نے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو جھاڑ پلا دی ، رمضان بازار میں اسسٹنٹ کمشنر پر خوب برسیں جس کے بعد چیف سیکرٹری بھی میدان میں آگئے ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان اور بیوروکریسی آمنے سامنے آگئے ۔ فردوس عاشق نے پھلوں کی ناقص کوالٹی پر خاتون اے سی کو جھاڑ پلا دی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے برا حال سیالکوٹ کے رمضان بازار کا ہے۔جس نے تمہیں اے سی لگوایا ہے اس سے پوچھتے ہیں۔ افسر شاہی کی کارستانیاں حکومت بھگت رہی ہے ۔ آپ کی حرکتیں ہی اے سی والی نہیں ۔ سرکاری ملازم کا بھی ترکی بہ ترکی جواب۔ ۔ غصے سے بازار سے چلی گئیں ۔ چیف سیکرٹری کا بھی سخت ردعمل آگیا۔ انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کو ایسی حرکات زیب نہیں دیتیں ۔ کسی کو حق نہیں کہ وہ سرکاری ملازمین کی تزلیل کرے ۔ سرکاری افسر کے ساتھ بدتمیزی کی مذمت کرتے ہیں ۔