پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو بھی سلیکٹڈ کہہ دیا

سپر لیڈ نیوز ، کراچی ۔ پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو بھی سلیکٹڈ کہہ دیا ۔ ماضی کے حریف   پھر آمنے سامنے ۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں  سیاسی گولہ باری تیز  ہو گئی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق  پیپلز پارٹی  نے ڈیل کے طعنوں پر  سخت جواب دیا ہے ۔ ن لیگ کو سلیکٹڈ قرار دے دیا۔ سعید غنی نے کہا کہ  ن لیگ کا انتخاب جیتنا درست،پیپلزپارٹی جیتے توڈیل، یہ دہرا معیار نہیں چل سکتا۔  پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن جیتے تو اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی کے ساتھ جیتنے کا الزام  لگا دیا جاتا ہے  ۔ن لیگ ڈسکہ، وزیر آباد اور نوشہرہ  سے جیتے تو بیانیے کی فتح قرار دیا جاتا ہے۔  ن  لیگ اب قوم کو  بتائے  ضمنی انتخابات کیسےجیتے؟زرداری کی ضمانت ہو تو بھی یہ لوگ کہتے ہیں  ڈیل ہوگئی ، شہباز شریف ضمانت پر رہا ہوں تو کہتے ہیں حق اور سچ کی فتح ہو گئی  ؟