سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ اوور سیز پاکستانیوں کی اہمیت کومجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، عمران خان نے جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سےخطاب میں واضح کیا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو سہولیات ملیں گی ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بیٹھا مافیا پرانے نظام کو بحال کرانا چاہتا ہے ۔سٹیٹس کو اور مافیا متحد ہیں ۔ ان کا راستہ روکیں گے ۔ ملک کو مافیا سے آزاد کرنے کی جنگ جاری رہے گی ۔ایسی لڑائی میں تھوڑا وقت لگتا ہے ۔
سعودی حکومت نے ہمیں دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ مشکل وقت میں سعودی عرب کی جانب سے ساتھ دینے پر شکر گزار ہیں ۔ پاکستان کی معیشت اب مستحکم ہو چکی ہے ۔ مشکل وقت سے نکل آئے۔ سعودی عرب میں ہمارے سفارتخانے کی کارکردگی بہت بری تھی۔سمندر پارپاکستانیوں کو میں سب سے زیادہ جانتا ہوں ۔
پوری دنیا گھوما قومیں وہیں کامیاب ہوتی ہیں جہاں معاشرے میں انصاف ہو۔ وزیراعظم عمران خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ۔طواف سے پہلے وزیرِ اعظم کیلئے بیت اللہ کے دروازے کھول دیئے گئے اور زیارتِ خاص کروائی گئی۔عمران خان دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئے ۔