سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ حکومت پاکستان کا رواں سال کسی طالب علم کو پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ ۔ ایس او پیز کے تحت ہر صورت امتحانات لیے جائیں گے۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق امتحانات 20 جون کے بعد سے شروع ہوں گے ۔ تاریخ کا اعلان متعلقہ صوبے خود کریں گے ۔ موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی۔فیصلے کا اختیار صوبوں کو دے دیا گیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں اہم فیصلے کر لئے گئے ۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا میں کورونا کی پانچ فیصد سے کم شرح والےاکیس اضلاع میں تعلیمی ادارے کھل گئے۔بلوچستان کے بتیس اضلاع میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں ۔