سندھ میں رات 8بجے کے بعد گھر سے نکلنے پر پابندی لگ گئی

سپر لیڈ نیوز، کراچی ۔ سندھ میں رات 8بجے کے بعد گھر سے نکلنے پر پابندی لگ گئی ۔ کورونا کے کیسز کی شرح بڑھنے پر سندھ حکومت نے  نئے  ایس او پیزکا اعلان کردیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  شہری صرف ایمرجنسی کی صورت میں ہی رات آٹھ بجے کے بعد گھر سے نکل سکیں گے ۔۔پابندی کا پیر سے آغاز ہو گیا۔   وزیراعلیٰ سندھ نے اس حوالے سے پھر شہریوں کو کہا ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں ۔  ملک بھر کے کیسز کا 50 فیصد سندھ میں ہے۔ کراچی شرقی میں مثبت کیسز کی شرح 21فیصد، جنوبی میں 16 فیصد اور وسطی میں 10 فیصد ہے۔   کاروبار کے اوقات صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک مقرر ہیں۔ بیکریاں اور دودھ دہی کی دکانیں رات بارہ بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی ۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق مغرب کے بعد جو گھر سے نکلا پوچھ گچھ سخت ہوگی ۔ پارکس کی لائٹیں بند رہیں گی