سپر لیڈ نیوز، فیصل آباد۔ فیصل آباد میں غیرت کے نام پر لڑکا، لڑکی قتل کردیئے گئے ۔ غریب آبادکچی آبادی میں چیچہ وطنی کا رہائشی اشفاق اپنی اٹھارہ سالہ دوست مہوش کوملنے آیاتھا۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق فیصل آباد میں غیرت کے نام پر قتل کا المناک واقعہ سامنے آیا ہے ۔ لڑکی کے گھر والوں نے فائرنگ کر کے دونوں کو ابدی نیند سلا دیا۔ دونوں کی لاشیں ویرانے میں ملیں ۔ ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ قتل لڑکی کے بھائیوں نے کیا یا کسی رشتے دار نےتاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے ۔
واضح رہے کہ مقتول اشفاق اور مہوش کی دوران تعلیم ہی دوستی ہوئی تھی ۔ وقوعہ کے روز اشفاق اپنی دوست سے ملنے فیصل آباد آیا تھا جہاں مبینہ طور پر لڑکی کے اہلخانہ نے گھناؤنا کھیل کھیلااور ثبوت مٹانے کےلئے لاشیں شہر سے باہر ویران میں پھینک دیں ۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کےلیے لاشوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔فیصل آباد میں غیرت کے نام پر لڑکا، لڑکی قتل ہونے کے بعد خدشہ ہے کہ کچھ عرصہ بعد فریقین میں صلح نامہ ہو جائے گااور معاملے کو دبا دیا جائے گا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا۔