سی سی پی اولاہورکاایک اورجھگڑا

3گھنٹےقبل

سی سی پی اولاہورکاایک اورجھگڑا ، ایس پی سی آئی کے خلاف مقدمے کی دھمکی دے دی ۔ دونوں افسران میں اجلاس کے دوران تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق سانحہ موٹر وے کیس کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس بلایا گیا جس کی صدارت سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے کی ۔ اجلاس کے دوران سی سی پی او ایس ایس پی  سی آئی اے پر اچانک پھٹ پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے اس کیس کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا ۔ عابد کیسے گرفتار ہوا ، معاملے کو اچھالا گیا جس سے  سوالات نے جنم لیا۔

اس پر ایس ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار بھی غصے میں آگئے اور کھری کھری سنا دیں ۔ دونوں افسران قریب تھے کہ ہاتھا پائی پر مجبور ہوتے دیگر افسران نے معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی ۔ ذرائع کے مطابق سی سی پی او نے کہا کہ میں آپ کے خلاف مقدمہ درج کرا دوں گا۔ جیل میں بند کرا دوں گا جس پر سی آئی اے کے بڑے آفیسر نے کہا کہ آپ اپنی حدود کراس نہ کریں میں کوئی سپاہی نہیں جو مقدمہ درج کرا دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیے:غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

ملزم عابدکوباپ نےگرفتارکروایاپھرحکومت کی مبارکبادیں کیوں؟

واقعے کے بعد سپر لیڈ نیوز نے سی سی پی او اور ایس پی سی آئی اے سے موقف جاننے کی کوشش کی مگر رابطہ نہ ہو سکا ۔ ذرائع کے مطابق عابد کی جانب سے خود گرفتاری دینے اور لاہور ہائیکورٹ کے سخت ریمارکس کے بعد سی سی پی او خاصے برہم ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ معاملے کو مس ہینڈل کرنے کے الزامات لگا کر اجلاس میں بدمزگی پیدا ہوئی ۔