سپر لیڈ نیوز، لاہور۔ کمزور دفعات ،مفتی عزیز کی ضمانت کے امکانا ت روشن ، ڈی این اے رپورٹ میں کلین چٹ،زیادتی کیس کمزور پڑ گیا
سپر لیڈ نیوز کے مطابق لاہور کے مدرسے میں طالبعلم علم کا ریپ کرنے والے مفتی عبد العزیز کے کیس میں نیا موڑ آگیا ہے ۔ ڈی این اے رپورٹ میں جنسی زیادتی کے شواہد نہیں ملے ۔
طالبعلم علم کہنا ہے کہ ظاہر سی بات ہے میڈیکل تاخیر سے ہوا ہے ۔ مفتی صاحب اور ان کا بیٹا دھمکیاں دے رہے تھے جس کی وجہ سے خاموش رہا۔ تاخیر سے ڈی این اے ہوا جس پر شواہد کیسے مل سکتے تھے ؟
کینٹ کچہری میں ڈی این اے رپورٹ پیش کر دی گئی ہے جسے مقدمے کے ریکارڈ کا حصہ بنا یا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق مدرسے کے طالب علم سے لیے گئے سیمپل میں کچھ مطابقت نہیں نظر آئی ۔ رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ طالب علم صابر شاہ سے لیے گئے سیمپل کی رو سے یہ عیاں ہے کہ سیمپل تاخیر سے لئے گئے۔ کمزور دفعات ،مفتی عزیز کی ضمانت کے امکانا ت روشن ، ڈی این اے رپورٹ میں کلین چٹ کے بعد سوشل میڈیا پر پولیس کو تنقید کا نشانہ بنا جارہا ہے ۔