PAKISTAN

کراچی کی ڈاکٹر ماہاسے زیادتی ہوئی تھی یا نہیں؟ استغاثہ کی بڑی رپورٹ عدالت پیش

وقت اشاعت :10اگست2021

قاسم چوہان ، دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کراچی ۔ کراچی کی ڈاکٹر ماہا  سےزیادتی ہوئی تھی یا نہیں ؟ استغاثہ کی بڑی رپورٹ عدالت پیش  ، فرد جرم بھی عائد کر دی گئی ۔

سپر لیڈ نیوز  کے مطابق کراچی میں ڈاکٹر ماہا کی موت کے اسباب جاننے کےلئے کیس کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے ۔ پیر کے روز ڈاکٹر ماہا   کے  ملزمان پر فردجرم عائد کر دی گئی ۔استغاثہ کی درخواست پر فردِ جرم میں قتل بالسبب، زیادتی،شواہد چھپانے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ماہا کے جسم سے ملنے والے شواہد ملزموں کے ڈی این اے سے میچ ہو چکے ہیں۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ موت کے وقت یا اس سے کچھ دیر پہلے ملزم ماہا کے ساتھ تھے ۔

کراچی میں مبینہ طور پر خود کشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کے کیس میں قریبی دوستوں کو موت کی وجہ ٹھہرایا گیا ہے ۔
فوٹو کریڈٹ: ڈاکٹر ماہا انسٹا گرام

پولیس کا دعویٰ ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں  ڈی این اے میچ ہو چکے ہیں زیادتی ثابت شدہ ہے ۔  اس حوالے سے ڈی این اے رپورٹ کا بھی  حوالہ دیا گیا ہے ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ماہا کی موت  کی  وجہ اس کے قریبی دوست ہی ہیں ۔ گرفتاری کے بعد دونوں ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے بھی فرار ہو چکے ہیں جس کے بعد انہیں دوبارہ حراست میں لیا گیا۔ دوسری جانب ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے ۔عدالت نے استغاثہ کے گواہان اور تفتیشی افسر کو 4 ستمبر کو طلب کرلیا۔

Related Articles

Back to top button