PAKISTAN

لاہور میں میٹرو بس سروس بند، ڈرائیوروں اور عملے کے مطالبات کیا ہیں ؟

وقت اشاعت :28اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ لاہور میں میٹرو بس سروس بند، ڈرائیوروں  اور عملے کے مطالبات کیا ہیں ؟وجوہات سامنے آگئیں ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق لاہور میں میٹروبسوں کا  پہیہ پھر رک گیا ہے ۔ ڈرائیورز نےواجبات کی عدم ادا ئیگی  پر  ایک  بار  پھر ہڑتال کردی۔ بسیں بند ہونے  کے  باعث شہری  شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔ زائد کرایہ بھرکر دوسری ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے پر مجبور ہیں ۔ ذرائع کے مطابق تمام بسیں گجومتہ ڈپو اور شاہدرہ اسٹیشن پر کھڑی   ہیں ۔ ہفتے کے روز  ٹریک پر احتجاج کر تے ہوئے ملازمین  نے انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے ۔ ڈرائیورز  نے بتایا حکومت مسلسل انہیں  چکما دے رہی ہے ۔  حکومت کا  ترک کمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم ہوگیا  ہے لیکن  ہمارے  واجبات نہیں دیئے جارہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کبھی فنڈز کی قلت کا بہانہ بناتی ہے تو کبھی ترک کمپنی پر الزام دیتی ہے ۔ معاملے پر سیاست چمکائی جارہی ہے ۔ ہمارے گھروں میں فاقے چل رہے ہیں ۔ مہنگائی کے دورمیں ویسے ہی جینا محال ہے ۔ ایسے میں حکومت الاؤنسز نہیں دینا چاہ رہی ۔ اس موقع پر بعض ڈرائیورز نے عوام سے معذرت کی اور کہا کہ وہ بس سروس بند کرنے پر مجبور ہیں ۔ عوام سے معذرت کرتے ہیں مگر احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا حکومت بات ہی سننے کو تیار نہیں ۔

واپس مرکزی صفحے پر جائیں

Related Articles

Back to top button