بلیک میلنگ کا الزام لگا کر فیصل آباد کے بینک ملازم نے اپنی ہی ساتھی بینکر کو قتل کر دیا

وقت اشاعت :8اکتوبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، فیصل آباد۔ بلیک میلنگ کا الزام لگا کر فیصل آباد کے بینک ملازم نے اپنی  ہی ساتھی بینکر کو قتل کر دیا ، یہ واقعہ بینک آف پنجاب میں پیش آیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق فیصل آباد میں بینک کے اندر ایک ہولناک واردات نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ بینک ملازم نے موقع ملتے ہی اپنی ہی ساتھی بینکر  کو گولیاں مار دیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کوگرفتار کرلیا ۔

یہ واقعہ فیصل آباد کے تھانہ ٹھیکری والا کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق خاتون بینک میں کام کرتی تھی اور اس کے اسی برانچ کے ایک ملازم سے دوستی تھی ۔ ملزم جمعرات کے روز بینک آیا اور اچانک خاتون کو پستول نکال کر گولیاں مار دیں۔ متاثرہ خاتون بینک کے دروازے پر موقع پرہی دم توڑ گئی ۔ گرفتاری کے بعد ملزم نے جرم کا اعتراف کیا اور کہا کہ اسے بلیک میل کیا جارہا تھا۔