دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ وزیراعظم پر واٹس ایپ گروپ میں تنقید کیوں کی ؟اولمپین رشید الحسن پر ہاکی فیڈریشن نے 10سال کی پابندی لگا دی ۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کی پاداش میں ایک اور بڑی شخصیت کو ٹارگٹ کرلیا گیا۔
اولمپین رشید الحسن کووزیراعظم عمران خان پرتنقید کرنامہنگا پڑ گیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رشید الحسن پر 10 سال کی پابندی عائد کر دی ۔ذرائع کے مطابق ہاکی فیڈریشن نے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار کا مقولہ سچ ثابت کرتے ہوئےسابق اولمپین رشید الحسن کو ٹارگٹ کیا۔ پی ایچ ایف کے سیکرٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے رشید الحسن کو ہاکی سے متعلق سرگرمیو ں کی اجازت نہیں ہوگی ۔حکومت کو سفارشات بھیجی ہیں کہ سابق اولمپین کو کسی ٹاک شو میں بھی بیٹھنے کی اجازت نہ دی جائے۔ ہاکی فیڈریشن کی اس فیصلے پر مختلف حلقوں کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے ۔
صرف یہ کہا تھا کہ عمران خان کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کرسکے،رشید الحسن
اس حوالےسےسابق اولمپئن رشید الحسن نے وضاحت کی کہ ہاکی فیڈریشن کے واٹس ایپ گروپ میں صرف یہ کہا تھا کہ عمران خان نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ۔ اس واٹس ایپ گروپ میں تمام سابق اولمپین شامل ہیں۔ سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ ذاتیات پر اتر آئے ہیں اور جان بوجھ کر انہیں ٹارگٹ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے نے پابندی کےنوٹیفکیشن کی کاپی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کو بھی بھجوادی ہے ۔ اس فیصلے کو چیلنج کروں گا۔