صوابی کے علاقے  باہو ڈھیری میں 1800 سال  قدیم بدھا تہذیب کی نوادرات دریافت  

وقت اشاعت :4فروری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، پشاور۔ صوابی کے علاقے  باہو ڈھیری میں 1800 سال  قدیم بدھا تہذیب کی نوادرات دریافت  ، سائیٹ پر چھ ماہ سے کام جاری تھا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق صوابی میں بدھ مت سے جڑی نوادرات دریافت ہوئی ہیں ۔ اس آثار قدیمہ پر چھ ماہ سے کام جاری تھا۔ محکمہ آرکیالوجی خیبر پختونخوا  کے مطابق بدھ مت  سے متعلق نوادرات اور سٹوپہ تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔  

صوابی کے اس مقام پر چھ ماہ سے کھدائی کا کام جاری تھا ۔ فوٹو کریڈٹ : دی سپر لیڈ ڈاٹ کام

یہ خیبرپختونخوا میں دریافت ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا اسٹوپہ ہے۔ ڈائریکٹر آرکیالوجی  کے مطابق  چند  ماہ  پہلے اس سائٹ پرغیرقانونی طریقے سے کھدائی اور نوادرات چوری کیے جانے کی اطلاع ملی تھی، جس پر کام شروع کیا گیا  اور اس جگہ کو محفوظ بنایا گیا