سرینا عیسیٰ کیس کا تفصیلی فیصلہ قبول نہیں ، فیصلے میں تضادات ہیں ، وزیر قانون

وقت اشاعت :30جنوری2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ سرینا عیسیٰ کیس کا تفصیلی فیصلہ قبول نہیں ، فیصلے میں تضادات ہیں ، وزیر قانون نے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کو چیلنج کر دیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا پورے احترام سے کہتے ہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ درست نہیں ۔ اعلیٰ عدالت کے فیصلے میں تضاد ہے ۔اس طرح ڈسٹرکٹ ججز بھی اہل خانہ کے اثاثوں پر بری الذمہ ہونگے ۔ ججز  سمیت تمام سرکاری افسر پبلک آفس ہولڈر ہیں ۔ باقی  سب افسروں سے تو ان کے اہل خانہ کے بارے میں پوچھا جاتا ہے، اس فیصلے کے بعد کیا وہ بھی اثاثوں پر بات نہ کریں ؟بھارت میں بھی ججز کے اہل خانہ سے اثاثوں کا پوچھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں مگر شکوک پیدا نہیں ہونے چاہئیں ۔ اس فیصلے  سے ابہام پیدا ہورہا ہے جسے دور کیا جانا ضروری ہے ۔ وکلا ، ماتحت عدلیہ کے ججز کے اہل خانہ بھی کل کو کہہ سکتے ہیں کہ وہ اپنے اہل خانہ کے اثاثے ظاہر نہیں کریں گے ۔