SPORTSSUPER LEADS

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے  پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کردی

وقت اشاعت :1جولائی2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، واشنگٹن ڈی سی ۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے  پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کردی

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق فیفا نے پاکستان فٹبال پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں ۔ بڑے اعلان کے بعد پاکستانی ٹیموں پر انٹرنیشنل فٹبال کے دروازے کھل گئے ہیں۔ فیفا کے اعلان کے بعد پاکستان کی رکنیت بحال ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی  تربیتی پروگرام بھی بحال ہو گیا ہے ۔ پاکستانی کھلاڑی اب بین الاقوامی میچز میں حصہ لے سکیں گے ۔ ملک میں فٹبال کی سرگرمیاں بھی شروع ہو جائیں گی ۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی ( این سی) کے چیئر مین ہارون ملک  کے مطابق فٹبال کے حوالے سے یہ بہت بڑی خبر ہے ۔ فیفا نے رکنیت بحال کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے ۔ انتھک محنت اور فٹبال فیملی کی دعائیں رنگ  لائی ہیں ۔ فیفا نے این سی کے مینڈیٹ میں بھی توسیع کر دی ہے ۔ یہ توسیع ایک سال کے لئے ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان فٹبال فیڈریشن کے دفاتر پر اشفاق حسین گروپ کے قبضے کے بعد فیفا نے اس معاملے کا نوٹس لیا تھا اور دھڑے بندی کے باعث پاکستان کی رکنیت معطل کر دی تھی ۔

Related Articles

Back to top button