دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، ممبئی ۔ افغان کرکٹر راشد خان نے آئی پی ایل میں شائقین کے دل جیت لیے، بھارتی میڈیا بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق راجستھان رائلز سے میچ کے دوران ٹرینٹ بولٹ نے چھکا لگایا ۔ گیند باؤنڈر ی کے باہر کوریج کرنے والے کیمرہ مین کے کندھے پر لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ کیمرہ مین کے نیچے گرنے پر راشد خان چھلانگ لگا کر باؤنڈری لائن سے باہر چلے گئے اور کیمرہ مین کی خیریت دریافت کی ۔ انہوں نے جب دیکھا کہ زیادہ چوٹ نہیں لگی تو کیمرہ مین کو تھپکی دے کر واپس گراؤنڈ میں آگئے ۔ گجرات ٹائیٹنز کے نائب کپتان راشد خان کے اس جذبے پر شائقین کرکٹ خوش ہو گئے اور انہیں ہیرو قرار دیا۔