سعودی عرب میں ہم جنس پرستوں اور خواجہ سراؤں کی وائلڈ کارڈ انٹری ، مغربی دنیا کا خیرمقدم

وقت اشاعت :7مئی2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، دبئی ۔ سعودی عرب میں ہم جنس پرستوں اور خواجہ سراؤں کی وائلڈ کارڈ انٹری ، مغربی دنیا کا خیرمقدم ، فیصلے کو سراہا ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق سعودی عرب نے تاریخ میں پہلی بار ہم جنس پرستوں ، خواجہ سراؤں  کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے ۔ پہلی مرتبہ ہم جنس پرست ایک ساتھ بھی رہ سکیں گے ۔ ان پر کوئی پابندی نہیں  ہوگی ۔ سعودی عرب نے ملک میں سیاحت بڑھانے کے لئے بڑے فیصلے لئے ہیں ۔ سیاحتی قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے پہلے مرتبہ متنازع جنسی رجحانات رکھنے والے غیر ملکی بھی سعودی عرب آسکیں گے ۔

سی این این کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری سیاحتی ویب سائٹ پر اہم اپ ڈیٹس کی گئی ہیں ۔ رپورٹ  کے مطابق اب ایسے افراد سے کوئی تفصیلات بھی نہیں مانگی جائیں گے ۔ دوسری جانب مغربی دنیا نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔

سی ا ین این کے مطابق کئی  یورپی یونین نے فیصلے کو سراہا ہے اور سیاحت کے فروغ کے لئے اسے مثبت قدم قرار دیا ہے ۔ واضح رہے کہ ہم جنس پرستوں اور بائی سیکسوئل افراد کو کئی سال سے سعودی عرب میں پابندی کا سامنا تھا مگر تاریخ میں پہلی بار ایسے افراد سعودی عرب آزادانہ گھوم پھر سکیں گے ۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات ، پاکستان سمیت کسی بھی ملک میں ایسے افراد کے داخلے پر کوئی پابندی نہیں ۔