دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ ورلڈ باکسنگ چیلنج میں پاکستان کی لاورا اکرم کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ سیمی فائنل میں منگولیا کی میچدما ایردینڈالی نے پوائنٹس کی بنیاد پر لاورا اکرم کو زیر کرلیا ۔ منگولین باکسر پانچ صفرکے بڑے مارجن سے کامیاب ہوئیں یوں یہ مقابلہ یکطرفہ ہی رہا۔ جمہوریہ چیک میں ہونے والی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد پاکستان کی لاورا اکرم کو کانسی کاتمغہ ملا ۔ برطانوی نژاد پاکستانی لاورا اکرم ورلڈ باکسنگ چیلنج میں میڈل جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسربھی بن گئی ہیں ۔