SPORTSSUPER LEADS

رضوان کے بلے سے گیند ٹکرانے کی آواز کا مزہ لیں

رضوان کے بلے سے گیند ٹکرانے کی آواز کا مزہ لیں ۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں کمنٹیٹر مائیک ہیز مین کا فقرہ   خوب گردش کرتار ہا۔

پاکستان نے پروٹیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے دی۔ محمد رضوان کی شاندار سنچری نے پاکستان کو 169 رنز تک پہنچادیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بناسکی۔

 پاکستانی بیٹنگ کے دوران قذافی سٹیڈیم لاہور میں چھکوں اور چوکوں کی بارش ہوگئی۔   کپتان بابر اعظم صفر پر ہی رن آؤٹ ہوگئےجس کے بعد رضوان نے چارج سنبھال لیا اور کسی بھی بالر کو نہ بخشا۔  محمد رضوان نے وکٹ کے چاروں طرف دلکش چوکے چھکے لگائے اور کیریئر کی پہلی سنچری سکور کی۔

میچ کےد وران  سٹیڈیم خالی ہونے کے باعث رضوان کے بیٹ سے گیند ٹکرا کر باؤنڈری کی جانب جیسے ہی بڑھتی تو کمنٹیٹر تعریف کرتے نہ تھکتے ۔ ایسے میں مائیک ہیز مین نے کہا کہ  رضوان کے بلے سے گیند ٹکرانے کی آواز کا مزہ ہی الگ ہے ۔ شاندار سٹروکس دلفریب ہیں ۔ اتنے چھکے دیکھنا کسی دعوت سے کم نہیں ۔

پاکستانی بیٹنگ لائن میں حیدر علی نے تین چھکوں کی مدد سے 21رنز بنائے ۔ حسین طلعت نے 15 اور خوشدل شاہ نے 12 رنز بناکر پاکستان کو 169 رنز تک پہنچایا۔ جواب میں جنوبی افریقہ کے اوپنر ریزا ہینڈرکس نے نصف سنچری بناکر میچ کو دلچسپ بنادیا۔ ایک وقت میں میچ جنوبی افریقہ کے حق میں جاتا معلوم ہوا تاہم پاکستانی بالروں نے جلد اس تیز رفتاری کے  رجحان کی حوصلہ شکنی کی ۔ آخری اوور میں مہمان ٹیم کو 19 رنز درکار تھے لیکن پروٹیز پندرہ رنز ہی بنا سکے یوں پاکستان تین رنز سے جیت گیا۔ عثمان قادر اور حارث رؤف نے دو دو شکار کیے۔

Related Articles

Back to top button